پشاور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
فقیر آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شاخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، مقتول شوکت سیشن کورٹ پشاور میں سٹینو گرافر کے طور پر کام کرتا تھا۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزمان شناخت کیلئے قریبی عمارتوں کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے جا رہے ہیں۔