ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں شورکوٹ کینٹ کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ٹریفک معطل
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں شورکوٹ کینٹ اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ حادثے میں ٹرین کی ایک مسافر بوگی اور پاور وین پٹری سے اتریں۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین کی مدد سے متاثرہ بوگیوں کو ہٹا کر ٹریک بحال کرنے کا کام جاری ہے، جبکہ دونوں ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ بحالی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریفک کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔