پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اوگرا نے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کی جانب سے تعین کی گئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 3 روز کیلئے رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے پر پہنچ گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کی کمی نئی قیمت 378 روپے کی سطح پر آگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔