لاہور آج بھی دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرفہرست
دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور آج صبح بھی سرفہرست رہا۔ لاہور کی فضا میں آلودگی 291 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے دیگر متعدد شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا۔ ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 685 اور ڈیرہ غازی خان میں 611 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔ جھنگ میں 498، ملتان میں301، گوجرانوالہ میں 296 اور فیصل آباد میں 294 پرٹیکولیٹ میٹر فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔