تازہ ترین

آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد کا راستہ اختیار کر لیا، راولاکوٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش سکیورٹی پوسٹ پر حملہ ، رینجرز کے سپاہی علی رضا  شہید، 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

   آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تشدد کا راستہ اختیار کر لیا۔راولاکوٹ پولیس کے مطابق ، رات دس بجے کالعدم تنظیم نے راولاکوٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش کی۔راولاکوٹ کی مضافات میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں رینجرز کے سپاہی علی رضا نے جامِ شہادت نوش کیا۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کے حملوں میں پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے، فسادی عناصر نے رینجرز اور پولیس کی ایک، ایک گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement