لاہور:آج موسم جزوی ابر آلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
شہر کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔ موسم کے حوالے سے جاری پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت 30 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ہلکی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔