تازہ ترین

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے ،اس کے باوجود اوپن مارکیٹ میں صارفین کو مہنگے داموں گیس فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جبکہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 روپے تک اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور من مانے نرخوں نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خاص طور پر وہ خاندان جو کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے ایل پی جی استعمال کرتے ہیں، شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔شہریوں نے حکومت  متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Leave A Comment

Advertisement