تازہ ترین

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں گریڈ 18 سے 20 تک کےافسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی۔ 30 سال بعد پہلی بار ان افسران کوبجلی کے بل ادا کرنا پڑے، اس سے پہلے گریڈ 18 کے افسران کو 6 ہزار، گریڈ 19 کو 8 ہزار اور گریڈ 20 کو 10 ہزار یونٹس سالانہ فری تھے۔

 لیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز کے افسران نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر سہولت بحال کرا لی۔ لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی فری بجلی سہولت کی بحالی غیر قانونی ہے، تمام ڈسکوز میں یہ سہولت ختم کی جانی چاہیے، وزارت توانائی یکساں پالیسی کا اعلان کرے۔

Leave A Comment

Advertisement