پیٹرول مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔صدر گڈز ٹرانسپورٹرز نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے،حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے۔حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی، تاہم ہمارے بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔
Leave A Comment