تازہ ترین

لاہور اور شیخوپورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملوں اور گاڑی چھیننے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بادامی باغ میں پولیس پر حملہ کیا، جس کے بعد نواں کوٹ کے علاقے میں بھی پولیس پر فائرنگ کی۔ ملزمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایک ورکر سے گاڑی چھین کر شیخوپورہ کی جانب فرار ہوگئے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا گیا۔ملزمان نے شیخوپورہ پہنچ کر گاڑی سڑک پر چھوڑی اور ایک گھر میں پناہ لے لی۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم فیاض اور اس کا بیٹا ریحان ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ملزمان زخمی ہوئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement