لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق
آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والا چار سالہ بچہ محمد یاسین میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بچے کو آوارہ کتے نے تقریباً ایک ماہ قبل کاٹا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کو بروقت ویکسینیشن بھی کروائی گئی تھی، تاہم ریبیز کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔چند روز کے دوران ریبیز کے باعث ہسپتال میں یہ دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے آوارہ کتوں کی روک تھام اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
Leave A Comment