تازہ ترین

پیکو فیکٹری سے لوہا چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتارکر لئے گئے، ملزمان سے 60 کلو چوری شدہ لوہا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔  تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے 2 اہلکار چوری میں ملوث پائے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ 828/26 چوری اور اختیارات کے غلط استعمال پر درج کیا گیا۔  گرفتار اہلکاروں کو مزید کارروائی کےلیے انویسٹی گیشن کے حوالے کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement