لاہور : مبینہ کرپشن کیس، میو ہسپتال کے ایم ایس گرفتار
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر مدبر ریحان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، کارروائی ڈاکٹر احمد کمال کی جانب سے دائر درخواست کی بنیاد پر کی گئی۔ میو ہسپتال میں مبینہ کرپشن سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ڈاکٹر مدبر ریحان کو انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ مبینہ کرپشن سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ مزید شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔