جمرود : پولیو ٹیم کے سپروائزر کو اغواء کر لیا گیا
ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے چپری سے پولیو ٹیم کے سپروائزر کو اغواء کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ڈی پی او کے مطابق پولیو ٹیم کے سپروائزر کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور اہم راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ مغوی کی بازیابی اور مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ضلع بھر میں گزشتہ روز سے 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔