تازہ ترین

 لاہور پولیس نے خواتین کو لوٹنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرِراہ خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی اقرار اور افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔ ساندہ پولیس نے نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی درجنوں فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان گلی محلوں میں خواتین کو نشانہ بنا کر ان سے پرس اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement