تازہ ترین

ملک میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی زیادہ سےزیادہ قیمت 2900 روپے تک پہنچ گئی ،کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور  ہو گئے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق  کراچی میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت 2900 روپے تک ہے،اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800روپے تک ہے۔کوئٹہ اورخضدار میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ہوگئی،پشاورمیں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی، راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2747 روپے تک ہوگئی، حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2740روپے تک ہے،بنوں میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 2700روپے تک ہے، سکھر2560 اورلاڑکانہ میں آٹے کے20 کلو تھیلےکی قیمت 2500 روپے تک ہے،ملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت2420 روپے تک ہوگئی،گوجرانوالہ، بہاولپورآٹے کے20 کلوتھیلےکی قیمت 2400 روپے تک ہے،سیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2333روپے تک ہے،فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک ہوگئی،لاہور میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت2250 روپے تک ہے، سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2240 روپے تک ہے، اس سے پہلے ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک تھی۔