لاہور : دودھ و دہی مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان
لاہور میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہریوں کو مہنگے داموں خریداری کرنا پڑ رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 220 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا اور اوپن مارکیٹ میں دہی 240 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔
شیر فروشوں کا مؤقف ہے کہ مہنگے داموں دودھ خرید کر اسے سرکاری نرخ پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔
Leave A Comment