پنجاب : 6 اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح، مریم نواز کا منصوبے میں توسیع کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے میں عوام کو جدید، محفوظ اور باعزت سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز شریف نے پنجاب کے 6 اضلاع میں گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے بتایا کہ گرین بس سروس کو مرحلہ وار تمام تحصیلوں تک توسیع دی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں تحصیل سطح پر بھی بسیں چلائی جائیں گی۔ مریم نواز کے مطابق یہ سروس خصوصاً خواتین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین بسیں جدید، اے سی اور ماحول دوست ہیں جبکہ ان کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال 1100 بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی اور آئندہ تین سال میں مجموعی طور پر 5000 بسیں شامل کرنے کا ہدف ہے۔پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور عوام کو معیاری سفری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
Leave A Comment