پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک؛ جماعت اسلامی لاہور کا 23 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان
پیٹرولیم لیوی کیخلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ۔ جماعت اسلامی لاہور نے 23 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان کردیا ۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا جمعہ کو سہ پہر 4 بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا ہوگا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور بھر میں دستخطی مہم جاری ہے۔حافظ نعیم الرحمان کی کال پر اسلام آباد سپر لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہیں۔