تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیورز کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔نئی قیمتوں کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری فی کلو قیمت 254 روپے 32 پیسے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 92 روپے مقرر کی گئی ہے۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں.اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 390 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے بھی اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Leave A Comment

Advertisement