تازہ ترین

غیر ملکی خواتین کے ساتھ اغواء کے بعد جنسی زیادتی کا کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آگئی ۔ پولیس نے غیر ملکی خواتین کو اغواء کے بعد زیادتی کرنے والے چار مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں اپنے آپ کو ’’باس‘‘ کہلوانے والا ملزم بھی شامل  ہے ۔گرفتاری کے دوران باس کہلوانے والے ملزم کی ٹانگیں بھی چھت سے چھلانگ لگاتے ٹوٹ گئیں۔گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی۔

’’علی ڈار نے اپنے ایک اور کزن کے ساتھ ملکر تمام ڈرامہ رچایا ۔گرفتار ملزمان میں علی ڈار کا ایک اور کزن بھی شامل ہے ۔لڑکیوں کو اغوا ءکر کے 2 روز تک حبس بے جا میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔حبس بےجا کے دوران لڑکیوں کے والدین سے ویڈیو کالز کے ذریعے رابطہ کروا کر بھتہ بھی وصول کیا گیا ۔علی ڈار نے ایک لڑکی کے ڈیجیٹیل والٹ سے اپنے والٹ میں 70 ہزار ڈالرز بھی ٹرانسفر کیے ۔ فرانس میں مغوی لڑکی کے والد نے فرانس پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد اس نے لاہور پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کی ۔2 روز تک پویس نے ملزمان کی تلاش جاری رکھی لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا ۔لڑکیوں کی بازیابی کے بعد پولیس نے خود فارن آفس اور فرانس ایمبیسی کو واقعہ کے بارے میں اطلاع دی۔

Leave A Comment

Advertisement