تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوات میں دہشت گردی ناقابل برداشت، حکومت اور سکیورٹی ادارے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔حافظ نعیم الرحمان نے  سوات کے علاقے کبل میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement