مانگا منڈی : بکرا چوری کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص قتل
مانگا منڈی میں بکرا چوری کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ملزمان فائرنگ کے بعدفرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول مقصود اپنے کزن عباس کے ہمراہ کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران ملزم مدثر صدیق نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مقصود موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عباس زخمی ہوگیا۔واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔