رائیونڈ : گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، بچے سمیت 3 زخمی
رائیونڈ کے علاقے کوٹ بابو خان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک رہائشی گھر کی بوسیدہ چھت اچانک گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور کم سن بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی ملبے سے نکال لی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کی چھت انتہائی بوسیدہ تھی اور لکڑی کی پرانی کڑیوں پر قائم تھی، جو کمزور ہونے کے باعث اچانک زمین بوس ہوگئی۔متعلقہ ادارے حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو پرانی اور خستہ حال عمارتوں کی بروقت مرمت کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
Leave A Comment