تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) اوکاڑہ ٹرک اور  رکشے  میں تصادم ایک خاتون جاں بحق. 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی .ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر گڑھ بائی پاس پر نجی آئس فیکٹری کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک نمبری E-1206 کی رکشہ کو ٹکر، جس کے نتیجے میں ایک 55 سالہ خاتون ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی جب کہ 3 خواتین 40 سالہ روبینہ کوثر. 52 سالہ بشیراں بی بی.55 سالہ لبنی بی بی اور ایک 35 سالہ شخص تنویر عباس شدید  زخمی ہوگئے ایک زخمی کی شناخت نہ ہوسکی ہے.

حادثہ کی اطلاع ملتے پرمقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دیں جب کہ ریسکیواہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. ریسکیو ٹیم نے حادثے کے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا 

Leave A Comment

Advertisement