لاہور: زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق
کچا راوی روڈ پر زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔=ریسکیو ترجمان کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ملبے تلے دبنے والے 52 سالہ مزدور یوسف کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش ضروری کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دی۔