لاہور : ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 99 گرفتار
سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر شہر بھر کے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران 99 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔انسپکٹر فہمیدہ ذیشان کی سربراہی میں بیگرز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو سوشل ویلفیئر، ایدھی ہومز جبکہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔
سی ٹی او لاہور نے سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لمحہ بہ لمحہ فیلڈ سٹاف کو صورتحال سے آگاہ رکھیں، جبکہ گداگری کے خلاف آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر بڑی بسیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ نادرا کے تعاون سے گرفتار بھکاریوں کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں۔ رات کے اوقات میں ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھکاریوں کی تلاش بھی جاری ہے اور اس حوالے سے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔