لاہور : اولڈ انارکلی، مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروش گرفتار
اولڈ انارکلی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چرس، آئس اور غیر قانونی پستول برآمد ہوا ہے۔ اولڈ انارکلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل کو ناصر باغ سے گرفتار کیا، جبکہ دوسرے ملزم نعیم کو دورانِ تلاشی جین مندر پارک سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1240 گرام چرس، 280 گرام آئس اور ایک غیر قانونی پستول برآمد کیا گیا۔