لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، 14 بچے جاں بحق
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے مزید بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبے تلے 33 بچے دبے تھے۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو کو واقعہ کی اطلاع شام 4:45 بجے پر ملی تھی۔ زیادہ تر بچے کم عمر ہیں، بچے ملبے تلے دبے ہیں، دم گھٹنے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے تصدیق کی کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ19 بچوں کو کاہنہ اسپتال لایا گیا، 5 زخمی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو بتایا کہ ٹیوشن سینٹر چلانے والے 5 افراد کو حراست میں لیا ہے، تحقیقات کے بعد تمام چیزیں سامنے لائی جائیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا اور گراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے، گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی توجہ بچوں کو ملبے سے نکالنا ہے، ریسکیو آپریشن احتیاط سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گھر میں ٹیوشن سینٹر بنایا ہوا تھا، خستہ حال عمارت کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اسے ٹھیک نہیں کرایا گیا۔
Leave A Comment