پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ خط میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے خط میں راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے، ان علاقوں میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے درخواست دی ہے، معاملہ پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں زیرِ بحث آیا ہے۔