لاہور : کرپشن، اختیارات سے تجاوز پرمزید ایس ایچ اوز عہدوں سے فارغ
کرپشن، اختیارات سے تجاوز پرمزید ایس ایچ اوز عہدوں سے فارغ ہوگئے ۔ ایس ایچ او داتا دربار رضوان جاویدکو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا۔ایس ایچ او پرانی انارکلی زین کھوکھر اورایس ایچ او نیوانارکلی بھی پولیس لائنز کلوز ہوگئے ۔باٹا پور، غازی آباد ، سول لائنز کے ایس ایچ اوز کی سیٹیں خالی ہیں۔پولیس سٹیشن راوی روڈ، لیاقت آباد بھی بغیر ایس ایچ او کے چل رہے ہیں۔
لاہور کے متعدد ایس ایچ اوز این سی سی آئی میں بھی تبادلوں کی کوشش کر رہے ہیں ۔متعدد ایس ایچ اوز اپنا تبادلہ انویسٹی گیشن ونگ میں کروا چکے ہیں۔