تازہ ترین

تیموریہ پولیس نے موبائل فونز چھیننے اور چوری کرنے والے منظم گروہ کے اہم رکن شاہ نواز مگسی کو گرفتار کرکے 120 موبائل فونز برآمد کرلیے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی اور یہ فون برآمد کیے جس پر ملزم برآمد شدہ موبائل فونز کی ملکیت اور خرید و فروخت سے متعلق کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کرسکا۔ گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال موبائل فون تھانہ گبول کے مقدمہ نمبر 164/2026 بجرم دفعات 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان کا مالِ مسروقہ نکلا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم کا تعلق موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے فروخت کرنے والے منظم گروہ سے سامنے آیا۔ملزم کے انکشاف کے مطابق ارسلان بروہی، مزمل بروہی اور صدام بروہی گروہ کے دیگر اہم ارکان ہیں۔ ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ گروہ کے ارکان چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے اسے فراہم کرتے تھے۔گرفتار ملزم موبائل فونز کراچی اور دیگر شہروں میں فروخت کرتا تھا، مزید نیٹ ورک کی چھان بین جاری ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 3 اکتوبر 2026ء کو اسی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے 310 موبائل فونز برآمد کیے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق شاہنواز مگسی کا تعلق بھی اسی گروہ سے ہے، مزید روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کی نشاندہی پر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے آلات کی برآمدگی کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement