تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ضلع مستونگ اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ واشک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  5 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کر دیئے، سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا، آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ضلع مستونگ کےعلاقہ پرنگ آباد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر بروقت کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے دشت اورتربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی۔

Leave A Comment

Advertisement