اوکاڑہ: سوئی گیس ملازم سے 74 ہزار روپے کی مبینہ ڈکیتی، پولیس متحرک، ملزمان کی تلاش شروع
تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود چونیاں روڈ ٹبہ شمس کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار مبینہ ڈاکو سوئی گیس ملازم اعجاز سے 74 ہزار روپے نقدی اور ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ ملازم کے مبینہ ویڈیو بیان کے مطابق وہ لاہور سے موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے تعاقب کرکے اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا اور اسلحے کے زور پر نقدی و کاغذات چھین لیے۔ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث ملازم زخمی بھی ہوگیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے مبینہ واقعے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے