تازہ ترین

شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جو علاج کے دوران دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ملزم نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا، بعد ازاں ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ہلاک ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement