راولپنڈی : حنا جاوید قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا
حنا جاوید قتل کیس میں اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کا تعین کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے حنا جاوید قتل کیس میں نامزد ملزم گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ ملزم ذیشان کی جلد کے ذرات مقتولہ کے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن میں پائے گئے۔تحقیقاتی کمیٹی نے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان سے 4 مرتبہ سے زائد تفتیش کی تھی۔ تحقیقات کمیٹی نے انکشاف کیا کہ ملزم ذیشان دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہے، اس نے مقتولہ سے جنسی زیادتی کی اور بیڈ کی چادر سے گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا، کسی کے دباؤ سے کسی بے گناہ کو مرکزی ملزم نہیں ٹھہرا سکتے۔تحقیقاتی کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے لاہور روانہ ہوگئی۔
مقتولہ حنا جاوید کے ورثا نے نئی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ حنا جاوید کے ورثا نے قتل کے شواہد سے چھیڑ چھاڑ کا بھی الزام عائد کیا۔