اوکاڑہ : تھانہ راوی پولیس کی کامیاب کاروائیاں . مغویہ بازیاب. منشیات فروش اور اشتہاری گرفتار
پولیس تھانہ راوی نے کوٹلہ مادھورام کی رہائشی 18 سالہ لڑکی(ر) جس کو اغواء کر لیا گیا تھا.وقوعہ کا مقدمہ نمبر 437/26 تھانہ راوی میں درج تھا.پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 20 یوم بعد مغویہ کو بازیاب کرلیا. تاحال ملزم کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
جبکہ پولیس نے مقدمہ نمبر 542/23 کے اشتہاری عمران اجمل سکنہ بامہ بالا کو گرفتار کر لیا .پولیس نے ایک اور کاروائی میں کاکو چوک سے شراب فروش بلال سکنہ 28جی ڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 16 لیٹر شراب برآمد کر لی جس کے خلاف مقدمہ نمبر448/26 درج کر لیا گیا ہے . پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفشیش شروع کر دی ہے