تازہ ترین

امریکی ریاست الینوائے میں ہندو مندر پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے سفید فام نسل پرستی پر مبنی 8 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز بھی برآمد ہوئی ہے، جس میں بھارتی نژاد افراد کے خلاف تشدد کا ذکر ہے۔ملزم الیگزینڈروس پاپوراکس کو 11 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں، ملزم کا تعلق امریکی ریاست الینوائے کے شہر پالٹائن سے ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر فائرنگ کے منصوبے پر مشتمل دستاویز کے ساتھ رائفل، گولیوں کے میگزینز، حفاظتی لباس اور دیگر جنگی ساز و سامان کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے تیار کردہ دستاویز میں انتہا پسندانہ خیالات اور جنوبی ایشیائی باشندوں، بالخصوص بھارتی نژاد افراد کے خلاف تشدد سے متعلق مواد موجود تھا۔پالٹائن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ملزم 11 اکتوبر کو اورورا کے علاقے میں واقع کسی ہندو عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم حملے کے لیے مخصوص مقام کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم اپنی والدہ کے گھر سے تقریباً 64 کلو میٹر کا سفر کر کے اورورا میں واقع ایک ہندو مندر پہنچا تھا، اس کے پاس تبدیل شدہ اے آر طرز کی رائفل، تقریباً 300 گولیاں اور حفاظتی لباس موجود تھا۔ ملزم کے قبضے سے تقریباً 300 گولیاں، حفاظتی لباس، ایک گیس کنستر اور نازی علامات والی اشیاء بھی برآمد کرنے کا بتایا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement