لاہور:میکے سے واپس نہ آنے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
گجر پورہ ،کرول پنڈ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 20سالہ بشریٰ شوہر سے جھگڑ کر میکے واپس آگئی تھی،ملزم عمران ناراض بیوی کو منانے آیا ،واپس ساتھ نہ جانے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔