اوکاڑہ : گرین بس میں موبائل فون چوری ہونے کا واقعہ ، موبائل فون چور گرفتار
گرین بس میں موبائل فون چوری ہونے کا واقعہ بتایا گیا ہے کہ رینالہ خورد جانے والی گرین بس میں سوار ایک مسافر کا کسی دوسرے مسافر نے موبائل فون چوری کر لیا. متاثرہ شخص نے بس میں شور مچا دیا تو گرین بس کا ڈرائیور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوے مسافروں سمیت بس تھانے لے گیا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی .پولیس نے دوران چیکنگ موبائل فون چور کو پکڑ لیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی جب کہ موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دیا