تازہ ترین

تھانہ چوچک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوچک پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے۔ پولیس نے تعاقب کیا تو اختر آباد سے 4 جی ڈی روڈ پر اسلام پورہ پل برساتی کے قریب مقابلہ ہوگیا۔ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔گرفتار ملزم کی شناخت منیر عرف موہنی ولد نور قوم کھچی، سکنہ سید والہ ضلع ننکانہ کے نام سے ہوئی ہے، جو رابری، ڈکیتی اور مویشی چوری سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement