تازہ ترین

لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے روبرو پیش ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان جمعرات کے روز دوپہر تین بجے لاہور میں واقع نیشنل سائبر کرائم انویسٹگیشن ایجنسی کے روبرو پیش ہوئے۔

دونوں کرکٹرز سے ان کے موبائل فون ان لاک کرائے جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون این سی سی آئی اے کے حوالے کیے تھے۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور  رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد تحقیقات کررہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement