لاہور: گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر تشدد، ملزم گرفتار
گلشن راوی کے علاقے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے 10 سالہ حفیظ الرحمن پر تشدد کی شکایت سامنے آنے پر فوری کارروائی کی۔
بچے کے اہلخانہ کے مطابق گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نامی شخص نے بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی، بچے پر تشدد کے الزام میں حسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کے تحفظ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس فوری کارروائی یقینی بنا رہی ہے۔