پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیاہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔