لاہور: میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
میٹرو بس سروس کے آپریشنز چلانے والی نجی کمپنی ویڈا نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈا نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو میٹرو بس سروس بند کرنے کا حتمی نوٹس دے دیا ، جس میں نجی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کے مالی وسائل ختم ہو چکے ہیں لہٰذا آپریشنز جاری رکھنا ممکن نہیں۔حتمی نوٹس میں بتایا گیا کہ میٹرو بس سروس کیلیے فیول کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونے پر آپریشنز معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے فیول کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ویڈا نے 11 اگست سے لاہور میں تمام میٹرو بس آپریشنز معطل کرنے سے آگاہ کر دیا۔ نجی کمپنی نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق فیول کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو سروس جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
Leave A Comment