تازہ ترین

لاہوربورڈنے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اورچیئرمین بورڈ نےناموں کا اعلان کیا،میٹرک امتحان میں 2 لاکھ85 ہزار بچوں نے شرکت کی۔ایجوکیٹرز ہائی سکول قصورکی طالبہ آمینہ محبوب نے 1192 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب دانش ہائی سکول راجن پور کے محمد قاسم نے1191 دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب گرلز ہائی سکول جوہرٹاؤن کی طالب علم آزوا جاوید نے1190نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اور اونکار سنگھ نے1189 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان نے 1188نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ گرلز میں آمینہ محبوب نے 1192 نمبرزکیساتھ پہلی، آزوا جاویدنے 1190نمبرزکیساتھ دوسری اورفاطمہ ابرارنے 1189نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن لی،آرٹس گروپ بوائز میں محمد عبداللہ نے 1126نمبرزکیساتھ پہلی ،محمد بلال بیگ نے 1112نمبرزکیساتھ دوسری اوراحمد حفیظ نے 1109نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن لی۔

 آرٹس گروپ گرلزمیں فریبہ خان نے 1170نمبرزکیساتھ پہلی،ایمان فاطمہ سلیم نے 1166 نمبرزکیساتھ دوسری اورفاطمہ عبدالصمدنے 1150نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن لی۔