تازہ ترین

شاہدرہ میں بیگم کوٹ پولیس نے پتنگوں کی خرید و فروخت اور سپلائی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔  چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران ملزمان عمران اور خضر کو گرفتار کیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 4100 تیار پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 102 چرخیاں برآمد کرلیں۔ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے اور پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور توڑوں کا استعمال کرتے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement