رحیم یارخان : نجی ٹارچرسیل میں تشدد سے شہری کے قتل کامعاملہ’ ایف آئی اے کی تفتیش مکمل’گرفتارسب انسپکٹرسمیت ملزمان ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل
نجی ٹارچرسیل میں تشدد سے شہری کے قتل کامعاملہ’ ایف آئی اے کی تفتیش کامرحلہ مکمل’ گرفتارسب انسپکٹرسمیت ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش’ جوڈیشل ریمانڈ پرڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل کردیاگیا.
جولائی 2026ء میں موضع اسلم آباد کے رہائشی محمدامجد جسے اسی علاقہ کی رہائشی مدعی مقدمہ خاتون کے ہمراہ تفتیش کیلئے تھانہ کوٹسمابہ طلب کیاگیا اور بعدازاں نجی ٹارچر سیل میں تشدد کانشانہ بناکر قتل کرنے کے بعدنعش قومی شاہراہ پرواقع قصبہ رانجھے خاں کے نزدیک فصلوں میں پھینک دی گئی تھی ’تحقیقات میں نجی ٹارچرسیل میں محمدامجد کے مبینہ قتل پر پولیس نے سب انسپکٹر ایس ایچ اونقاش رضا سمیت اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدنعیم’ کانسٹیبل قمرعباس گجر’ محمد رضوان اورتنویرکے خلاف مقدمہ نمبری32-/26 بجرم302/364’ 337’ودیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا جسکی تحقیقات عدالت کے حکم پرایف آئی اے بہاولپور کے سپرد کی گئی تھی ملزمان کو اس درج مقدمہ میں تحقیقات کیئے ای آئی اے سینٹربہاولپورمنتقل کیاگیاتھا’ گزشتہ روز تحقیقات مکمل ہوجانے پر گرفتار سب انسپکٹرنقاش رضا سمیت ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ بہاولپور کی عدالت میں پیش کیاگیا جنہوں نے سب انسپکٹر نقاش رضاسمیت گرفتارملزمان کوجویڈیشل ریمانڈ پرڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل کرنے کے حکامات جاری کردیئے اس درج مقدمہ کے گرفتارملزمان کوڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان منتقل کردیاگیاہے۔