کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گرد گرفتار
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور 1 تیار شدہ دیسی ساختہ بم برآمد ہوا۔ دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔