تازہ ترین

سمن آباد کے علاقے میں ہمسائیوں کے درمیان معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق واقعہ ہمسائیوں کے درمیان معمولی لڑائی جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شعیب نامی شخص اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی۔فائرنگ کی زد میں آ کر زاہد موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ حسین زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں شعیب، دانیال اور فرجاد شامل ہیں۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement